Hazrat Bashar Hafi Rahmatuallah ale
بشربن حارث حضرت بشر ہافی رحمۃ اللہ علیہ کیسے بنے ۔ بغداد کے مشہور شراب خانے کے دروازے پر دستک ہوئ, شراب خانے کے مالک نے نشے میں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو اُس کے سامنے سادہ لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا " معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے آپ کل آئیے گا " اس سے پہلے کہ مالک پلٹتا, اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا " مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے نام بہت اہم پیغام ہے " شراب خانے کے مالک نے چونک کر کہا بولیے ! میرا نام ہی بشر بن حارث ہے اجنبی نے بڑی حیرت سے سر سے لے کر پاؤں تک سامنے لڑکھڑاتے ہوئے شخص کو دیکھا اور بولا کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟ مالک نے اُکتائے ہوئے لہجے میں کہا کیوں کوئ شک ؟؟ اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور بولا سُنو بشر بن حارث ! خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام عرض کرنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی " اتنا سُننا تھا کہ بشر بن ح