Posts

Showing posts from April, 2023

Dunniya Main Walden ALLAH Pak Ka Khubsurat Tuhfa

Image
 ‏ایک بچے کے والدین ہرسال اسے ٹرین میں اس کی دادی کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے لے جاتے پھر وہ اسے چھوڑ کر اگلے دن واپس آجایا کرتے تھے   پھر ایک سال ایسا ہوا کہ بچے نے ان سے کہا "میں اب بڑا ہو گیا ہوں اگر اس سال میں دادی کے پاس اکیلا چلا گیا تو کیا ہوگا ؟" والدین نے مختصر بحث کے بعد اتفاق کر لیا مقررہ دن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پہنچ گٸے والد نے جونہی کچھ سفرکی ہدایات دینا شروع کیں تو بیٹا اکتاہٹ بھرے لہجے میں کہنے لگا  : اباجان ! "میں ہزار مرتبہ یہ ہدایات سن چکا ہوں !" ٹرین کے روانہ ہونے سے ایک لمحہ پہلے، اس کے والد اس کے قریب آئے اور اس کے کان میں سرگوشی کی "یہ لو، اگر تم خوفزدہ ہو یا بیمار ہو تو یہ تمہارے لیے ہے" اور اپنے بچے کی جیب میں کچھ ڈال دیا بچہ پہلی بار والدین کے بغیر ٹرین میں اکیلا بیٹھا تھا، وہ کھڑکی سے زمین کی خوبصورتی کو دیکھتا رہا اور اپنے اردگرد اٹھنے والے اجنبیوں کا شور سنتا رہا ،کبھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر کیبن سے باہر نکلتا تو کبھی اندر چلاجاتا یہاں تک کہ ٹرین کے ٹی ٹی نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور اس سے بغیر کسی ساتھی