کیسے کہہ دوں جشنِ آزادی مبارک

 


کیسے کہہ دوں جشنِ آزادی مبارک


ہجرت کے وقت ایک عورت کی درد بھری مختصر داستان


نکاح کا وقت قریب تھا سب نکاح خوان کے انتظار میں تھے

نکاح خوان آگے تو نکاح پڑھانا شروع کیا گیا 

نکاح خوان نے لڑکے سے اسکے باپ کا نام پوچھا۔ لڑکا ایک دم خاموش ہو گیا اور پھر کہا کہ مجھے تو میرے باپ کا نام معلوم ہی نہیں مجمعہ پر خاموشی طاری ہوگی

لڑکا اٹھا اور اپنی ماں کے پاس آیا اور ماں سے پوچھا ماں میرے باپ کا نام کیا ہے؟

ماں کو یہ سوال سن کر سکتا طاری ہوگیا ماں بلکل خاموش ہو گی

سب حاضرین اس ماں کی طرف دیکھنے لگے

لڑکا سب کے سامنے شرم سار ہو رہا تھا تو اسنے اپنی ماں سے سخت الفاظ میں پوچھنا شروع کردیا کہ میرا باپ کون ہے 

آخر اس بوڑھی عورت نے خاموشی توڑی اور کہا 

میں نہیں جانتی

لڑکے کو غصہ آنے لگا اور سر جکھاۓ بوڑھی عورت کو جھنجھوڑنے لگا

بوڑھی عورت بولی کہ

جب پاکستان آزاد ہوا تو میں اپنے چچا اور باپ کے ساتھ انڈیا سے پاکستان ہجرت کر کے آرہی تھی اسوقت میری عمر 12،13 سال تھی راستے میں ہم پر کسی نے حملہ کردیا میں چھپ گی انہوں نے میرے باپ اور چچا کو قتل کردیا اور جو سامان تھا لوٹ لیا چونکہ میں چھپ گی تھی اس لئے بچ گی اور حالات کچھ بہتر ہو نے پر وہاں سے نکل پڑی اب میں اپنا سفر اکیلے ہی طے کر رہی تھی اور راستہ بھی معلوم نہ تھا ہر طرف لاشیں ہی لاشیں پڑی تھیں اسی اثناء میں میری نظر ایک چھوٹے بچے پر پڑی جو کچھ ماہ کا ہی تھا مجھے اس پر ترس آگیا اور میں نے اسے اٹھا لیا اور اپنے ساتھ لے آئی میں نہیں جانتی تھی کہ وہ کون ہے اسکے گھر والے کس طرف ہجرت کر رہے ہیں بس انسانیت کی خاطر اسے اٹھا لیا اور پرورش کی وہ بچہ تو ہی تھا اور تیری خاطر شادی بھی نہ کی اور ادھر پاکستان میں مجھے کوئی جانتا بھی نہ تھا لوگوں کے گھروں میں کام کر کے تجھے بڑا کیا


یہ پاکستان ایسی ماؤں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس کو آباد کرنے کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کر دی 


یہ تحریر ان لوگوں تک پہنچائیں جو 14اگست کو محلے گلیوں بازاروں سڑکوں پرہلڑبازی کرتے نظر آتے ہیں


یہ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس دن سب پاکستانیوں کو پاکستانی ملی نغمے لگانے کے بجاۓ قرآن خوانی کی جانی چاہئے شہداء کو ایصال ثواب کرنا چاہئے(جس مقصد کیلئے آزاد کیا گیا ہے)


مسلمانوں نے پاکستان ملی نغمے گانے کیلئے آزاد نہیں کیا بلکہ یہاں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے آزاد کیا۔





Comments