Posts

Showing posts from August, 2021

Hazrat Bashar Hafi Rahmatuallah ale

Image
 بشربن حارث   حضرت بشر ہافی   رحمۃ اللہ علیہ  کیسے بنے ۔  بغداد کے مشہور شراب خانے کے دروازے پر دستک ہوئ, شراب خانے کے مالک نے نشے میں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو اُس کے سامنے سادہ لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا  " معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے آپ کل آئیے گا " اس سے پہلے کہ مالک پلٹتا, اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا  " مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے نام بہت اہم پیغام ہے " شراب خانے کے مالک نے چونک کر کہا  بولیے ! میرا نام ہی بشر بن حارث ہے  اجنبی نے بڑی حیرت سے سر سے لے کر پاؤں تک سامنے لڑکھڑاتے ہوئے شخص کو دیکھا اور بولا  کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟ مالک نے اُکتائے ہوئے لہجے میں کہا  کیوں کوئ شک ؟؟ اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور بولا   سُنو بشر بن حارث ! خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ  میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام عرض کرنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی " اتنا سُننا تھا کہ بشر بن ح

کیسے کہہ دوں جشنِ آزادی مبارک

Image
  کیسے کہہ دوں جشنِ آزادی مبارک ہجرت کے وقت ایک عورت کی درد بھری مختصر داستان نکاح کا وقت قریب تھا سب نکاح خوان کے انتظار میں تھے نکاح خوان آگے تو نکاح پڑھانا شروع کیا گیا  نکاح خوان نے لڑکے سے اسکے باپ کا نام پوچھا۔ لڑکا ایک دم خاموش ہو گیا اور پھر کہا کہ مجھے تو میرے باپ کا نام معلوم ہی نہیں مجمعہ پر خاموشی طاری ہوگی لڑکا اٹھا اور اپنی ماں کے پاس آیا اور ماں سے پوچھا ماں میرے باپ کا نام کیا ہے؟ ماں کو یہ سوال سن کر سکتا طاری ہوگیا ماں بلکل خاموش ہو گی سب حاضرین اس ماں کی طرف دیکھنے لگے لڑکا سب کے سامنے شرم سار ہو رہا تھا تو اسنے اپنی ماں سے سخت الفاظ میں پوچھنا شروع کردیا کہ میرا باپ کون ہے  آخر اس بوڑھی عورت نے خاموشی توڑی اور کہا  میں نہیں جانتی لڑکے کو غصہ آنے لگا اور سر جکھاۓ بوڑھی عورت کو جھنجھوڑنے لگا بوڑھی عورت بولی کہ جب پاکستان آزاد ہوا تو میں اپنے چچا اور باپ کے ساتھ انڈیا سے پاکستان ہجرت کر کے آرہی تھی اسوقت میری عمر 12،13 سال تھی راستے میں ہم پر کسی نے حملہ کردیا میں چھپ گی انہوں نے میرے باپ اور چچا کو قتل کردیا اور جو سامان تھا لوٹ لیا چونکہ میں چھپ گی تھی اس لئے بچ گی ا

Hadees e Nabwi 6514

Image
  ‏حدیث نمبر 6514 حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میت کے ساتھ تین چیزیں چلتی ہیں دو تو واپس آ جاتی ہی صرف ایک کام اس کے ساتھ رہ جاتا ہے، اس کے ساتھ اس کے گھر والے اس کا مال اور اس کا عمل چلتا ہے‏اس کے گھر والے اور مال تو واپس آ جاتا ہے اور اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہ جاتا ہے۔“  صیحح البخاری شریف

Ilam Or Jahalat Main Faraq

Image
  علم اور جہالت میں کیا فرق ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔   ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا کوئی بیٹا کمانے کے قابل نہیں ہے ؟ تو اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ھے تو پھر آپ یہاں کیوں بھیک مانگ رہی ہیں؟  بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔   میرا بیٹا نوکری کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔  جاتے ہوئے  اخراجات کے لئے مجھے کچھ رقم دے کر گیا تھا  وہ خرچ ہوگئی ہے   اسی وجہ سے میں بھیک مانگ رہی ہوں۔   اس شخص نے پوچھا - کیا آپ کا بیٹا آپ کو کچھ نہیں بھیجتا ہے؟  بوڑھی عورت نے کہا - میرا بیٹا ہر ماہ رنگا رنگ کاغذ بھیجتا ہے جسے میں گھر میں دیوار پر چپکا کر رکھتی ہوں۔   وہ شخص اس کے گھر گیا اور دیکھا کہ دیوار پر بینک کے 60 ڈرافٹ چسپاں کردیئے گئے ہیں۔   ہر ڈرافٹ 50،000 روپے کا تھا۔   تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ، وہ عورت نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاس کتنی دولت ہے۔   اس شخص نے اسے ڈرافٹ کی اہمیت سمجھا دی تو وہ عورت بہت خوش بھی ہوئی اور حیران بھی ہوئی اور پریشان بھی ہوئی کہ دولت ہوتے ہوئے بھی وہ بھیک مانگتی رہی ہے  ہماری حالت بھی اس بوڑھی عورت کی طرح ہے ہمارے پاس قرآن ہے اور ہم ا

Hazrat Umar Farooq RA

Image
‏ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدتِ خلافت:۔   ۱۳ہجری۔تا۔۲۴ ہجری حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے با اعتماد ساتھی تھے اور بہت ہی برگزیدہ صحابی تھے، آپ کے قبول اسلام سے دین اسلام بہت مضبوط ہوا اور آپ کے مشرف بہ اسلام ہونے‏کے بعد تبلیغ دین کا کام آزادانہ شروع ہوا، کلام اللہ شریف میں بہت سی آیات آپؓ کی تائید میں نازل ہوئی ہیں۔ قبولِ اسلام کے وقت حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی عمر ۲۶ سال تھی ،  پیشہ تجارت تھا اور ایک مستحکم حیثیت کے مالک تھے، آپ نہایت طویل‏القامت اور ورزشی جسم کے مالک تھے اور بائیں ہاتھ سے لکھتے اور تمام کام کرتے تھے، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بہت سادگی پسند تھے، نہ ہی آپ کو عمدہ لباس کا شوق تھا اور نہ ہی پُر تکلف کھانوں کا، ظاہری ٹھاٹ باٹ بھی پسند نہیں فرماتے تھے، جب خلافت کی ذمہ داری ڈالی گئی تو اور بھی سادگی‏پسند ہوگئے تاکہ عمدہ مثال قائم ہوسکے۔ آپ حضرت رسول اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر تھے اور حضرت علی کرّم اللہ وجہہ کے داماد تھے، حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ۴۵ سال کی عمر میں بحیثیت خلیفہ دوم مقرر ہوئے اور تقریباً گیارہ س

Masjid Or Madrasa Ki Tameer

Image
ایک صاحب کو انگور بہت پسند تھے… صبح اپنی فیکٹری جاتے ہوئے انہیں راستے میں اچھے انگور نظر آئے…انہوں نے گاڑی روکی اور دوکلو انگور خرید کر نوکر کے ہاتھ گھر بھجوا دئیے اور خود اپنی تجارت پر چلے گئے… دوپہر کو کھانے کے لئے واپس گھر آئے…دستر خوان پر سب کچھ موجود تھا مگر انگور غائب… انہوں نے انگوروں کا پوچھا… گھر والوں نے بتایا کہ وہ تو بچوں نے کھا لئے…کچھ ہم نے چکھ لئے…معمولی واقعہ تھا مگر بعض معمولی جھٹکے انسان کو بہت اونچا کر دیتے ہیں… اور اس کے دل کے تالے کھول دیتے ہیں… وہ صاحب فوراً دستر خوان سے اٹھے… اپنی تجوری کھولی، نوٹوں کی بہت سی گڈیاں نکال کر بیگ میں ڈالیں اور گھر سے نکل گئے… انہوںنے اپنے کچھ ملازم بھی بلوا لئے …پہلے وہ ایک پراپرٹی والے کے پاس گئے … کئی پلاٹوں میں سے ایک پلاٹ منتخب کیا…فوراً اس کی قیمت ادا کی…پھر ٹھیکیدار اور انجینئر کو بلایا … جگہ کا عارضی نقشہ بنوا کر ٹھیکیدار کو مسجد کی تعمیر کے لئے… کافی رقم دے دی… اور کہا دو گھنٹے میں کھدائی شروع ہونی چاہیے…وہ یہ سب کام اس طرح تیزی سے کر رہے تھے…جیسے آج مغرب کی اذان تک ان کی زندگی باقی ہو…ان کاموں میں ہفتے اور مہینے لگ جاتے ہیں