Hazrat Umar Farooq RA


حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ


مدتِ خلافت:۔   ۱۳ہجری۔تا۔۲۴ ہجری


حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے با اعتماد ساتھی تھے اور بہت ہی برگزیدہ صحابی تھے، آپ کے قبول اسلام سے دین اسلام بہت مضبوط ہوا اور آپ کے مشرف بہ اسلام ہونے‏کے بعد تبلیغ دین کا کام آزادانہ شروع ہوا، کلام اللہ شریف میں بہت سی آیات آپؓ کی تائید میں نازل ہوئی ہیں۔


قبولِ اسلام کے وقت حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی عمر ۲۶ سال تھی ،  پیشہ تجارت تھا اور ایک مستحکم حیثیت کے مالک تھے، آپ نہایت طویل‏القامت اور ورزشی جسم کے مالک تھے اور بائیں ہاتھ سے لکھتے اور تمام کام کرتے تھے، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بہت سادگی پسند تھے، نہ ہی آپ کو عمدہ لباس کا شوق تھا اور نہ ہی پُر تکلف کھانوں کا، ظاہری ٹھاٹ باٹ بھی پسند نہیں فرماتے تھے، جب خلافت کی ذمہ داری ڈالی گئی تو اور بھی سادگی‏پسند ہوگئے تاکہ عمدہ مثال قائم ہوسکے۔


آپ حضرت رسول اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر تھے اور حضرت علی کرّم اللہ وجہہ کے داماد تھے، حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ۴۵ سال کی عمر میں بحیثیت خلیفہ دوم مقرر ہوئے اور تقریباً گیارہ سال خلاف فرمائی، حتی کہ ایک ایرانی مجوسی فروزلؤلؤ نے دوران‏ نماز آپ کو شہید کردیا، بوقتِ شہادت دس ہزار مربع میل کا علاقہ آپ کے زیرِ خلافت تھا، آپ بہت ہوشمند خلیفۂ اسلام تھے، آپ سے بڑا مجتہد آج تک پیدا نہیں ہوا، دین میں استحکام پیدا کرنے میں آپ کی بہت کاوشیں ہیں،

Comments

Post a Comment